افغانستان میں خود کش دھماکہ: دس افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکہ۔ دس افراد ہلاک۔تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں تیس شہری ہلاک۔واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں
افغان وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر کے قریب خود کش دھماکے میں 10افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔