سپریم کورٹ کے احکامات پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل انورمنصورخان نے کہاہے کہ حزب اختلاف نے بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے قانون سازی کی راہ میں اگرکوئی رکاوٹ پیدا کی تو وہ عدالت عظمیٰ کو جوابدہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمدکیاجائے گا اورمقررہ وقت کے اندرچیف آف آرمی سٹاف کی مدت میں توسیع کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے گی۔ تین سالہ توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اداروں کے درمیان کسی طرح کاتصادم نہیں چاہتی۔