سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے ، معاون خصوصی اطلاعات
اطلاعات اورنشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائردرخواست پرسپریم کورٹ کافیصلہ جمہوریت کی کامیابی ہے اوراس سے اداروں کومضبوط بنانے میں مددملے گی۔ اٹارنی جنرل انورمنصورخان، قانون اورانصاف کے سابق وزیرفروغ نسیم اور احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مرزاشہزاداکبرکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے قوانین میں موجودخامیاں ضروری قانون سازی کے ذریعے دور کرنے کاموقع ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کو کسی مخصوص شخصیت سے نہیں جوڑناچاہیے۔