راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق

Nov 29, 2019 | 22:41

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار وحید انجم نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔پولیس حکام کے مطابق بنک چوک کنوہا میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر اہلکار کو ٹکر ماری اور گھسیٹا، ناکے پر موجود اہلکاروں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور جاں بحق ہوا۔پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق سابق کونسلر کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔علاقہ مکینوں نے تھانہ کلر سیداں کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا موقف ہے کہ کار پر فائرنگ کے نشان تک نہیں ہیں، پولیس نے کار سے نکال کرقتل کیا۔ تھانہ کلر سیداں کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں