ملتان میں جلسہ تو ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان میں ہونے والے پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے