یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے50 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ یاد رہے کہ 15 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا