ملتان:جلسے کیلئے لایا گیا سامان واپس، اسٹیڈیم خالی
ملتان میں پی ڈی ایم جماعتوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ خالی کردیا ہے اس وقت اسٹیڈیم میں کوئی کارکن موجود نہیں۔جلسے کے لئے لایا گیا سامان بھی واپس چلا گیا ہےضلعی انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے دروازوں کو دوبارہ تالے لگا دیئے ہیں۔گزشتہ روز پی ڈی ایم کارکنان نے اسٹیڈیم کے تالے توڑدیئے تھے۔ ملتان اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو نئے تالے لگائے گئے ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ بھی ملتان پہنچ چکے ہیں اور دن 1 بجے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ رات پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی سمیت 30 کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔