سیاسی قیادت شہریوں کی مشکلات سمجھنے سے قاصر ہے, یہ این آر او کے لیے دباؤ کو آخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہو گا: وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت شہریوں کی مشکلات سمجھنے سے قاصر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے لیکن سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت نےعام شہریوں کی بہتری کے لیے کسی بھی اہم کام میں حصہ نہیں لیا اور اب کورونا میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو جمہوری جدوجہد سے نہیں گزرے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے خاندانوں کے لیے لوٹی دولت بچانا ان کا واحد مایوس کن مقصد ہے۔ ہم نے غریبوں اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا تھا لیکن انہوں نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی مخالفت کی اور ان رہنماوَں نے مکمل لاک ڈاوَن کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی زندگی اور تحفظ کا خیال کیے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں۔ یہ این آر او کے لیے دباؤ کو آخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے اور انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنا دیا ہے۔ اپوزیشن کے نام نہاد لیڈرز شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔
وباء (COVID-19) کے ہنگام پاکستان میں ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ایسی سیاسی قیادت ہے جو کبھی کسی جمہوری جدوجہد سے گزری، نہ عام شہریوں کو درپیش مسائل سمجھنے کیلئے اس نے کبھی انکے ساتھ کام کیا اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے اس نےکسی ٹھوس انداز میں اپنا کچھ حصہ ڈالا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020
چنانچہ جب ہم نےغریبوں کوبےسہارا/معیشت کومکمل زمین بوس ہونےسےبچانےکیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی راہ اختیار کی تو ان "رہنماؤں"نےمخالفت کی اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کیا۔اب جبکہ دوسری لہرآئی ہےاور ہمیں پھرسےسمارٹ لاک ڈاؤن درکارہےتویہ عوام کی زندگیوں/انکی سلامتی سےمکمل بےنیاز،جلسوں پربضدہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020
سمجھتےہیں کہ یہی وہ آخری حربہ ہےجس کےذریعے وہ ہم پر سمجھوتے (NRO) کیلئے دباؤ ڈال سکتےہیں مگر ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ ایک دن کی محنت کےبغیر انکو میسر "شاہانہ" طرزِ زندگی انکےخاندانوں کیجانب سےلوٹ مار اور عوام سےچھیناجھپٹی کےذریعے کمائی اور جمع کی گئی دولت کےتحفظ پر براہِ راست منحصر ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020