وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی پر بریفنگ
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وفاقی وزیر اسدعمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز آنے والی قیادت کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔