انسان سچا اور منصف نہ ہو تو بڑا لیڈر نہیں بن سکتا : عمران خان

جہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا انسان کے لیے سب سے بڑا تحفہ ایمان ہے۔ ایمان والا آدمی بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوجاتا ہے۔ انسان کا ایمان زنجیریں توڑ دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی لیڈرز کو سیاست میں آنے سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا میں واحد سیاست دان ہوں جس کو قوم سیاست میں آنے سے پہلے بھی جانتی تھی۔ میں سیاست میں تبدیلی لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں فرق ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ایک طرف انگریزی میڈیم ہے ، دوسری طرف اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے عظیم کردار کی ضرورت ہے۔ جب تک انسان سچا اور منصف نہ ہو تو بڑا لیڈر نہیں بن سکتا ۔