ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 176 نئے کیسرپورٹ،9 افراد جاں بحق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 176 افراد نئے کیس سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹو ں کے دوران خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 176 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 16 فیصد,اسلام آباد میں 11 فیصد،ملتان میں 20 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے لحاظ سے ملتان میں30 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،سرگودہا میں 18 فیصد اور صوابی میں 23 فیصد مریض ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 81, پنجاب میں 14 ہزار 18، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 775،اسلام آباد میں 2 ہزار 922، بلوچستان میں 325،گلگت بلتستان میں 269 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 140 ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کووڈ۔19 سے12 لاکھ 41 ہزار 909 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 104 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 738 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 365 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554،بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411،اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 661، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 961،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14 اور سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 718 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 621 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 19 اموات جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 838 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ،اسلام آباد میں کل 953 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 359 اموات، گلگت بلتستان میں 186 ، آزاد کشمیر میں742 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 19 لاکھ 43 ہزار 198 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 966 مریض زیر علاج ہیں۔
Statistics 29 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 29,530
Positive Cases: 176
Positivity %: 0.59%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 923
— NCOC (@OfficialNcoc) November 29, 2021