مسلم لیگ ن کے دھاندلی کے طریقے قدیم ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

0 لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے جو طریقے ایجاد کیے تھے وہ 1980 میں کئے تھے جن میں 1990 میں جدت لائی گئی، اس لئے یہ لوگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ڈرتے ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ اور انتخابات میں میچ فکسنگ یہ مسلم لیگ ن کی ایجادات ہیں ، یہ لوگ شکست کے خوف سے ووٹ خرید رہے ہیں ، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےمیں بھی ان کا یہی مسئلہ ہے کہ وہ بریانی کی پلیٹ یا دو، دو ہزار کے عوض خریدا نہیں جا سکتا اس لئے یہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن انجینئرنگ کیلئے نہ صرف ووٹ کو خریدا ، میڈیا کو دبایا بلکہ بلٹ اور بیلٹ کا رشتہ بھی متعارف کرایا، انہوں نے متنازعہ شخصیا ت کو پولیس میں بھرتی کرایا تا کہ انتخابات کے دوران وہ ان کی نہ صرف مدد کر سکیں بلکہ انتخابات کو پر تشدد بھی بنائیں