ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کردی

ڈھاکہ : پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنالیا۔ سال 2021 میں پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 میچز 42 وکٹیں 17.92 کی اوسط جبکہ حسن علی 7 میچز 39 وکٹیں 15.66 کی اوسط سے حاصل کیں۔ دونوں بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد کو ملایا جائے تو باالترتیب81 وکٹیں بنتی ہیں جبکہ دیگر 19 وکٹیں لینے والوں میں نسیم شاہ، تابش خان، محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ قومی فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کو بولڈ کرکے پاکستان کو یہ اعزاز دلایا۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے سال 2021 میں ایک ٹیسٹ میچ میں 10، 10 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ اس سے قبل 1993 میں پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ 99 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ اس میں سے 83 وکٹیں وسیم اور وقار کی جوڑی نے حاصل کیں تھی۔