سندھ میں 15 فروری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیےگیس بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہےکہ یکم دسمبر سے 15 فروری تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہےگی۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہےکہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنےکے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔