معروف سینئر صحافی محمد ضیا الدین کی نماز جنازہ ادا

معروف سینئر صحافی محمد ضیا الدین کی نماز جنازہ ادا ،میڈیا ٹائون کے قبرستان میں سپر دخاک نماز جنازہ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ ، شاہد خاقان عباسی، فرحت اللہ بابر، عبدالرشید ترابی،صحافیوں، سیاسی وسماجی رہنمائوں کی شرکت طویل علالت کے بعد 83سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے، 60سال پر محیط شاندار کیریئر میں انگریزی روزناموں کے مدیر رہے مدیر کی حیثیت سے فرائض انجام دہی کے دوران محمد ضیا الدین کہتے تھے خبر بنانے میں کمزوری ہو تو خیر ہے، بندہ کرپٹ نہیں ہونا چاہیے.