این اے 133 ضمنی الیکشن، پولنگ کے روز رینجرز حلقے میں گشت کرے گی

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب میں پولنگ کے روز رینجرز حلقے میں گشت کرے گی۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمشنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پیمرا، نادرا اور کمشنر سمیت دیگر اداروں کو رپورٹ مرتب کرنے کیلئے ویڈیو بھیجی گئی ہے، مبینہ ویڈیو کا ذمہ دار امیدوار کامیاب ہوا تو نااہلی جیسی سخت کارروائی کی جا سکے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کیلئے 21 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 199 حساس اور 34 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے اور پولیس نفری بڑھائی جائے گی۔