ثانیہ مرزا کی لاہور آمد، بھابھی بھابھی کے نعرے, ’شادی کے موقع پر ملنے والی محبت کی یاد تازہ ہو گئی‘

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور آمد پر ’بھابھی بھابھی‘ کے نعرے لگ گئے۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران جب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک مال میں تشریف لائے تو وہاں پر موجود ان کے پرستاروں نے ثانیہ کو دیکھ کر بے اختیار بھابھی بھابھی کے نعرے بلند کر دیئے۔اس موقع پر ثانیہ نے ہاتھ بلند کر کے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال قبل شادی کے وقت مجھے جتنا پیار ملا تھا ویسا آج بھی ملا ہے۔انہوں نے پنجابی میں لاہور سے متعلق ایک مشہور کہاوت بھی کہ ڈالی کہ ’ جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں‘۔