ایران میں سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتارکرلیا گیا

ایران میں حکومت مخالف بیان پر سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو بیان ایرانی حکومت کو قاتل اور ظالم کہا تھا۔انہوں نے عالمی برادری سے کہا تھا کہ وہ ایران کی حمایت کرنا بند کردے، فریدہ مرادخانی اس سے پہلے بھی جیل جا چکی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے لکھا کہ بدھ کو انھیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں سے انہیں گرفتارکیا گیا۔