آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر کی جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر حاضری

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں جاری ہے۔ پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا الوداعی خطاب کرینگے جبکہ سبکدوش آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہیں ، پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی بھی شرکت کریں گے۔