شوہر کے 10 ٹکڑے کرنیوالی بیوی بیٹے سمیت گرفتار
بھارت میں پولیس نے گھر کے سربراہ کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کے الزام میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے خاتون پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی نعش کے 10ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی نعش کے 6ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی نعش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔پولیس کے مطابق 5جون کو علاقے میںبدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3سے دن 4کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے ۔ بعد ازاں نے پولیس نے رہائشی حضرات سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضا کی شناخت کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7سے 8سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم بیگ سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔ پولیس نے دونوں مجرمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گیاہے۔