وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات

وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان افغانستان کےدرمیا ن تعلقات کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے حنا ربانی کھراپنے وفد کے ہمراہ آج ہی کابل پہنچی ہیں، کابل ائیرپورٹ پر افغان حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے حنا ربانی کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔