فیفا ورلڈ کپ؛ سینیگال کی اِیکواڈور کے خلاف فتح، ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔خلفیہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سینیگال نے اِیکواڈور کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
سینیگال کی جانب سے اسماعیلا سار نے 44 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور کے موئسز کائسیڈو نے 67 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔