توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

Nov 29, 2024 | 11:11

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہونے کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی جبکہ اب آئندہ سماعت 3 دسمبر کو ہو گی، عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں