چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد: چیئرمین پی سی بی کی خفیہ ملاقاتیں،نئی بحث چھڑگئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی حکام سے ملاقات کر کے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کا دبنگ مؤقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے کہ تو سامنے رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز دبئی گئے جہاں انہوں نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں مصروف دن گزارا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے ون آن ون ملاقاتیں کیں، چیئرمین پی سی بی سی ای او آئی سی سی جیف ایلاڈائز اور دیگر حکام سے ملے لیکن لاہور میں پی سی بی کے کئی افسران ان کی دبئی روانگی سے لاعلم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام کے سامنے دبنگ طریقے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور چیمپئز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی قانونی پوزیشن بھی رکھی۔