خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لیہ سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں زبردستی گھر لیجا کر خاتون سے زیادتی کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ ملزم خاتون کو کھینچ کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون کے شور مچانے پر محلے دار اکٹھے ہو گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔کرایہ دار ملزم خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔خواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں