صدر زرداری کا سیاسی رہنماؤں سے فون پر رابطہ، ملکی مسائل پر تبادلہ خیال
صدر آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز کو الٰہی کو فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی سے بھی فون پر بات کی اور عید کی مبارک باد دی اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف زرداری نے لندن میں ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین سےبھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دہشت گردی، جمہوریت کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔