اٹلی کے تاریخی مقام وینس میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے
خراب موسم اور تیزبارشوں کی وجہ سے وینس کی نہروں میں طغیانی آگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وینس کے مشہورتاریخی سینٹ مارک اسکوائرمیں بھی پانی بھرآیا۔ سیلابی پانی کے باعث شہرکے ہوٹلوں اورمارکیٹوں کوبند کردیا گیا ہے جبکہ سیاح بھی پھنس کررہ گئے ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھروینس کی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات میں مصروف ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔