آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک,مالاکنڈ ڈویژن میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ گرمی کراچی میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔