قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق حسین جیلانی نےکہاہے کہ کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانا کسی چیلنج سے کم نہیں، افسرسیاسی وابستگیوں کی بجائے حلف کی پاسداری کریں
قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چاروں صوبائی سیکریٹریز بلدیات ،،،چیرمین نادرا اور پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام نے شرکت کی،،،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانا اور انہیں کم وقت میں کراناچیلنج ہے،،،سرکاری افسر سیاسی وابستگیوں کی بجائے حلف کی پاسداری کریں ،،،اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق اکتیس اکتوبرکو جاری کیا جائےگا ،سندھ میں یکم نومبر تک انتخابی فہرستیں پہنچنا ضروری ہیں،جس کیلئے پچاس کروڑ بیلٹ پیپرز دو ہفتوں میں شائع کرکے پولنگ اسٹیشنزپر بھجوانے ہیں،،،اجلاس میں سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے،،،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئےاخراجات کا تخمینہ بھیج دیا ہےجو ساڑھے 6ارب روپے ہے،،،