اسلام آباد میں پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے ڈکیتی کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد میں پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے بعد کارروائی کرکے ڈکیت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار گروہ میں دو خواتین شامل ہیں جو گھروں میں کام کے بہانے ڈکیتی کرواتی تھیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت نادیہ اور کرن کے نام سے ہوئی جو سرگودھا اور راولپنڈی کی رہائیشی ہیں۔ گرفتار خواتین کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔