محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کاامکان ہے,
ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا،، درجہ حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سےملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھنے لگی،، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کاامکان ہے۔۔ ادھر شمالی علاقہ جات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی عروج پر پہنچ گئی،، پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی شروع ہو چکی ہے،، جس کی وجہ سے سردی شدت اختیار کرنے لگی ہے۔۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا،، کم سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا