پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے آخری میچ کی دھوم سر چڑھ کر بول رہی ہے ,

لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکڑا ہونے کو ہے ،، عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئیں،، اس موقع پر ثانیہ مرزا کی جانب سے دلی جذبات کی عکاسی کرتی تصویر بھی اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی ،، اپنی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ میں ثانیہ نے اپنےخوشی کے جذبات کا اظہار کیا ،، اسکے علاوہ باکسنگ سپر اسٹار عامر خان بھی میچ دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ آئے،، عامر خان بھی پاکستان میں ہونے والے میچ کیلئے نہایت پر جوش نظر آئے اور کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں،،