مریم نواز نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو دے دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کا کریڈٹ نواز حکومت کو جاتا ہے۔۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پانچ سال پہلے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب دہشت گردی کا واقعہ نہ ہو۔۔ لیکن اب دیکھیں حالات کتنے بدل گئے ہیں اور ملک میں واضح بہتری آئی ہے۔۔ مریم نواز کے مطابق آج انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوئی ہے۔۔ یہ سب پرامن ماحول اور سکیورٹی کے باعث ممکن ہوا اور اس کے لیے ہمیں نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک سری لنکا میچ میں قذافی سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے۔۔ کیا پانچ سال پہلے کوئی ایسا سوچ سکتا تھا؟ لیکن یہ سب کچھ نواز شریف کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا۔