موسم سرما کا آغاز ، شمالی علاقوں میں سردی شدت اختیار کرنے لگی
ملک بھر میں سردی کا آغاز ہوگیا،،شمالی پہاڑی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی صبح اور رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تین، کالام ، گوپس ،گلگت اور استور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔