امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'ٹری آف لائف' سناگاگ میں اس وقت ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جب عبادت جاری تھی۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 46 سالہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت رابرٹ بوورز کے نام سے ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کو 'ہولناک' قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایسا بار بار ہوتے دیکھنا، اتنے برسوں سے سراسر شرمندگی ہے۔انہوں نے مسلح شخص کو ایک 'جنونی' قرار دیا ہے اور کہا کہ ’ہمیں اپنے سزائے موت کے قوانین میں سختی لانی چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ان لوگوں کو حتمی قیمت چکانی چاہیے۔ اسے روکنا ہوگا۔