اپرکوہستان میں تھانہ لوٹرکے قریب مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے17 افراد جاں بحق ہوگئے

اپرکوہستان میں تھانہ لوٹرکے قریب مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے سترہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اندھیرے کے باعث ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے/ اپرکوہستان میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تھانہ لوٹرکے قریب مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ہیں۔ حادثے کا شکار کوسٹر گلگت بلتستان کےضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب آر ایچ سی ہسپتال داسو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔