جکارتا: انڈونیشیامیں نجی ایئرلائن کاطیارہ گرکرتباہ،خبرایجنسی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کی پرواز جے ٹی سکس ون زیرو جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جاتے ہوئی حادثے کا شکار ہوگئی۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو اٹھاسی افراد سوار تھے۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کردس منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور سات بج کر بیس منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے تیرہ منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ تین ہزار چھ سو پچاس فٹ کی بلندی پر تھا۔