شہباز شریف احتساب عدالت پیشی کے لئے نیب آفس سے روانہ

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت کے اطراف میں ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت لایا گیا، کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوں گے، شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز دلائل دیں گے۔ نیب کی جانب سے اب تک کی گئی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔