پانچ سال بعد ایشین ٹائٹل حاصل کرنیوالی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
قومی ہاکی ٹیم ایک گھنٹہ تاخیر سے کراچی پہنچی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیر ٹیم کے ہمراہ کراچی نہیں آئے۔ ٹیم کے کھلاڑی بعد ازاں کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو مسقط میں رات گئے بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکا چیمپئن قرار دیا گیا۔