عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر اسکینڈل کا جواب دیں: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر اسکینڈل کا جواب دیں، جب آپ کی باری آئی تو نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو جمہوری حکومت ہے میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں، شہباز شریف کو بلایا صاف پانی میں گرفتار آشیانہ میں کیا گیا، نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے کہا نیب لوگوں کی آزادی کو قبضے میں لیتا ہے اور منشا بم زمینوں پر، وزیراعظم صاحب آپ کے کابینہ کے لوگوں پر بھی نیب کیسز ہے، میں نے 10 سال ان کیسز کو بھگتا ہے، نیازی صاحب ہر نیوز کانفرنس میں کس کو ڈراتے ہیں۔