چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلےکا ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلےکا ازخود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور اٹارنی جنرل کو آج عدالت کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا سنا ہے کسی وزیر کے کہنے پر تبادلہ کیا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا آئی جی پولیس اسلام آباد کو کسی دباؤ کی وجہ سے ہٹانے میں کوئی صداقت نہیں بلکہ اس حوالے سے فیصلہ تین ہفتے قبل کر لیا گیا تھا۔ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تردید کی کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر تبدیل کیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات اور دورہ سعودی عرب کی وجہ سے تبادلے کی سمری منظور ہونے میں تاخیر ہوئی۔