بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کھلاڑیوں کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے والے بابراعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پائی اور پہلے نمبر پر موجود آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے پوزیشن چھین لی۔بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 نصف سنچریوں کی بدولت 56.56 کی اوسط سے 905 رنز بنائے۔