پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کھیلا جائیگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہونگے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی۔