آئی جی اسلام آباد کے تبادلےپر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک عام شہری کی حیثیت سے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے 22 گھنٹے تک فون نہیں سنا۔وفاقی وزیر کے بیٹے نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملزمان نے مویشی ان کے باغات میں چھوڑے اور منع کرنے پر ملازمین پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ ملزمان نے گن مین سے کلاشنکوف کی میگزین بھی چھین لی تھی۔صحافی سے گفتگو میں اعظم سواتی نے بتایا کہ اس حوالے سے پہلے بھی آئی جی اسلام آباد کو درخواست دی تھی لیکن تنگ آکر معاملہ وزیر اعظم اور سیکرٹری داخلہ کے نوٹس میں لانا پڑا۔
آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ: 22 گھنٹے تک میرا فون نہیں سنا، اعظم سواتی
Oct 29, 2018 | 15:48