آئی جی کا تبادلہ وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا‘؛ سپریم کورٹ نے تبادلہ روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے 'زبانی حکم' پر جاری کیا گیا آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل کو کل طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد جان محمد کو اچانک عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آئی جی کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتہ کی ہدایات نہ ماننے پر ہٹایا گیا تھا۔
آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے کر سیکریٹری داخلہ اور اٹارنی جنرل کو فوری طور پر عدالت میں طلب کیا تھا۔