مری روڈ دھوبی گھاٹ چوک میں نالوں کے اوپر دکانوں کی تعمیر کا سلسلہ ایک بار پھر شروع
مری روڈ دھوبی گھاٹ چوک میں نالوں کے اوپر دکانوں کی تعمیر کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، اہلیان علاقہ نے تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مری روڈ دھوبی گھاٹ چوک میں نو تعمیر شدہ سڑک پر تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے، پختہ تجاوزات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تجاوزات کر کے دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں جس سے نالوں کیلئے چھوڑی گئی جگہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے مری روڈ سے ملحقہ چنار روڈ کی خوبصورتی بھی ماند پڑنے کا اندیشہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ محکمے نوٹس لیکر موقع پر جا کر جگہ کی نشاندہی کریں اور تعمیرات کو پختہ ہونے سے پہلے ہی گرایا جائے۔ علاقہ کے عوام نے فوری ایکشن نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔