آزادکشمیر میں 12روزہ خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کامیابی سے مکمل
آزادکشمیر میں 12روزہ خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کامیابی سے مکمل اس مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیے گئے ہیں اس مہم کے دوران 646832،نو ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو 637327ٹیکے لگائے گئے اس طرح قریباً 98%بچوں کو ٹیکے لگائے گئے اور ابھی بھی جو بچے رہ گئے ہیں اُن کو خسرہ سے بچائو کیلئے اپنے قریب ترین مراکز صحت رپ لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بشریٰ شمس پرونشنل پروگرام منیجر میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور نگزیب مغل ،ڈاکٹر اشفاق اعوان ،چوہدری رشید بھی موجود تھے ۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت عامہ ای پی آئی پروگرام کے تمام کارکنوں ڈی ایچ او اور ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ 12روزہ تمام لوگوں نے انتہائی انتھک محنت سے اس خسرہ مہم کو کامیاب کیا اور بالخصوص ہمارے فیلڈ سٹاف ویکسینٹر ،لیڈی ہیلتھ ورکر نے اپنے اپنے علاقوں میں اہداف حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی جس کے نتیجے میں آزادکشمیر بھر میں یہ مہم انتہائی کامیاب رہی اس موقع پر کارکنان صحت کے اعزازیہ کے حوالے سے منفی پراپیگنڈے کے بارے میں وضاحت کی کہ یہ مہم پورے پاکستان میں جاری رہی ہے اور یہ اعزازیہ کا تعین وفاقی سطح پر کیا گیا ہے جو کہ انتہائی شفاف انداز سے بذریعہ ڈی ڈی ایم کارڈ ادائیگی کی جائے گی۔