پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو: چیئرمین عمران خان کی منظوری سے نئے عہدیداران کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نوکے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا۔ نئی تقرریوں کا اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کیا گیا۔ سینئر رہنما اعجاز چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر
شمالی، وسطی اور مغربی پنجاب کے نئے ریجنل صدور کا اعلان کر دیا گیا۔ غلام سرور خان مغربی پنجاب کے صدر مقرر
عمر ڈار کو وسطی پنجاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ انجینئر عطاءاللہ شادی خیل شمالی پنجاب کے صدر مقرر
مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے مقرر ہونے والے قائدین کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیاگیا۔ تحریک انصاف نچلی سطح تک خود کو منظم کرے گی۔ ارشد داد نے کہا کہچیئرمین تحریک انصاف کی سوچ اور نظریے کی روشنی میں تحریک انصاف کو نئے جذبے سے آہنگ کریں گے۔