نوازشریف اور شہبازشریف کواللہ سرخرو کرے گا.حمزہ شہبازشریف
شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں۔ منشا زمینوں پر قبضے کرتاہے اورنیب آزادی کو قبضے میں لیتاہے۔ کابینہ ارکان نیب زدہ ہیں۔ قوم جانتی ہی حکومت جعلی ووٹوں سے منتخب ہوکر آئی۔ نوازشریف اور شہبازشریف کواللہ سرخرو کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کہنے کو یہ جمہوری حکومت ہے۔ میں اسے جعلی حکومت کہتاہوں۔ عمران خان کے اندر کا خوف بولتا ہے یہ ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیںاحتساب کروں گا۔ پچاس افراد کو گرفتار کروں گا۔ پوچھا جائے یہ کس کو ڈراتے ہیں۔ عمران خان جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں کیا یہ خود مسٹر کلین ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خا نے بھی خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کیے نیب نے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا۔