حمزہ شہباز اپنی اور والد کی کرپشن چھپانے کے لیے ووٹرز کو بے وقوف بنا رہے ہیں:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کاش باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ اس وقت آزاد اداروں کی عزت کرتے جب خزانہ چاٹ رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد تحقیقاتی اداروں کی طرف سے احتساب پر آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں ، وہ نیب اور آزاد اداروں کے خلاف بے تکی اور بے ڈھنگی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی اور والد کی کرپشن چھپانے کے لیے ووٹرز کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر اب 22کروڑ عوام آل شریف کے فریب میں نہیں آئے گی۔